چاول کا پانی آپ کے لیے کتنا مفید ثابت ہوسکتا ہے

چاول کا پانی آپ کے لیے کتنا مفید ثابت ہوسکتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ کو معلوم ہے کہ چاول کے پانی کو پھینکنے کی بجائے اسے بالوں اور جِلد بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔2021 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ چاول کے پانی میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔۔۔

 جو معدے کو سکون پہنچاتے ہیں اور نظام ہاضمہ کے مسائل جیسے بدہضمی سے تحفظ ملتا ہے ۔اس پانی سے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چاول کے پانی میں ایسے وٹامنز اور منرلز جیسے وٹامن بی، آئرن، زنک اور میگنیشم موجود ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کے افعال کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔ چاول کا پانی جِلد کی عمر بڑھانے والے ایک enzyme کی سرگرمیوں کو محدود کرتا ہے جس سے جھریوں کو بننے سے روکنے میں ممکنہ مدد مل سکتی ہے ۔ چاول کے پانی کے استعمال سے بالوں کی خشکی سے نجات پانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں