پاکستان:روبوٹک سرجری پر مبنی ویب سیریز کا پریمیئر لانچ
کراچی(نیٹ نیوز)سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کی جانب سے پاکستان میں روبوٹک سرجری پر مبنی پہلی ویب سیریز کا پریمیئر لانچ کردیا ہے۔
اس ویب سیریز میں جدید طرزِ جراحی کی ضرورت، درپیش چیلنجز اور اس کے مستقبل پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہسپتال کے اصل مریضوں، ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل اصل واقعات کو فلمایا گیا ہے جس سے ناظرین کو روبوٹک سرجری کے پس منظر اور اس کے عمل کو حقیقی انداز میں سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔اس حوالے سے نیوپلیکس سینما میں منعقدہ پریمیئر کی تقریب کے دوران ایس آئی یو ٹی کے روبوٹک سرجن اور ٹرسٹی ڈاکٹر عرفان رضوی نے بتایا کہ پاکستان کے بارے میں یہ منفی تاثر سراسر غلط ہے کہ یہاں ترقی، جدید علاج یا عالمی معیار کا کام سامنے نہیں آتا۔