ہنسانے والی گیس شدید ڈپریشن میں فوری آرام کا ذریعہ
لاہور(نیٹ نیوز)نئی طبی تحقیق میں حیران کن طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ نائٹرس آکسائیڈ (جسے عام طور پرلا فنگ گیس کہا جاتا ہے ) ڈپریشن میں انتہائی تیز رفتار ریلیف فراہم کر سکتی ہے اور۔۔۔
اس کے اثرات صرف ایک دن کے اندر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ای بائیو میڈیسن میں شائع تحقیق کے مطابق نائٹرس آکسائیڈ فاسٹ ایکٹنگ اینٹی ڈپریسنٹ کے طور پر صلاحیت رکھتی ہے ۔سائنسدانوں نے مجموعی طور پر 7 کلینکل ٹرائلز اور 4 پروٹوکول پیپرز کا جائزہ لیا جس میں میجر ڈپریسیو ڈس آرڈر (MDD)، ٹریٹمنٹ ریزسٹنٹ ڈپریشن (TRD) اور بائی پولر ڈپریشن کے مریض شامل تھے ۔نتائج کے مطابق 50 فیصد نائٹرس آکسائیڈ کی ایک خوراک نے مختصر مدت کے لیے نمایاں بہتری دکھائی، یہ اثر عام طور پر ایک ہفتے تک برقرار رہا تاہم، متعدد ہفتوں پر مشتمل بار بار سیشنز زیادہ دیرپا بہتری فراہم کرتے ہیں۔