دلہن کی رخصتی کے وقت عروسی لہنگے میں ڈرائیونگ
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں ایک انوکھی رخصتی نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ پنجاب کے شہر لدھیانہ میں عروسی لہنگے اور بھاری زیورات میں سجی دلہن نے وہ کچھ کر دکھایا جس کی کسی نے توقع نہیں کی تھی۔۔
دلہن نے رخصتی کے لمحے پر ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گیا۔رپورٹس کے مطابق دلہن بھوانی تلوار ورما نے رخصتی کے دوران اچانک اعلان کیا کہ وہ خود گاڑی چلانا چاہتی ہیں۔ لمحہ بھر کے لیے محفل میں حیرانی چھا گئی، اور دلہا کی تو حالت دیدنی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھوانی نے دلہا کو مزاحیہ انداز میں گاڑی میں بٹھاتے ہوئے کہا، ‘‘بیٹھو، گھر نہیں جانا؟’’ اور پھر پورے اعتماد کے ساتھ سٹیئرنگ سنبھال لیا۔ راستے بھر دلہن پرسکون اور مطمئن انداز میں ڈرائیونگ کرتی رہی، اور دلہا کی گھبراہٹ اس پورے منظر کو مزید دلچسپ بناتی رہی۔