لٹویا میں خواتین مردوں کو گھریلو کام کاج کیلئے ہائر کرنے لگیں
ریگا(نیٹ نیوز)لٹویا میں مردوں کی تعداد اتنی کم ہوگئی ہے کہ خواتین کی جانب سے 'ایک گھنٹے کیلئے 'شوہروں' یا مردوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ ایسا رومان کے لیے نہیں گھریلو کاموں کو کرانے کیلئے کیا جاتا ہے ۔
لٹویا میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں 15.5 فیصد زیادہ ہے ۔ خواتین کو رومان سے قطع نظر روزمرہ کی زندگی کیلئے بھی مردوں کی ضرورت ہوتی ہے جو پائپس کو ٹھیک کرسکے یا بھاری سامان اٹھا کر یہاں سے وہاں منتقل کرسکے ۔تو اس کا حل لٹویا میں رینٹ اے ہسبنڈ انڈسٹری کی شکل میں سامنے آیا۔مختلف پلیٹ فارمز کی جانب سے ایک گھنٹے کے لیے عارضی 'شوہروں' کی خدمات پیش کی جاتی ہیں جو پلمبنگ، بڑھی کے کام، گھر کی مرمت اور کسی بھی کام کو کرسکتے ہیں۔ایک سروس کا تو وعدہ ہے کہ ایک گھنٹے کا شوہر دیوار پینٹ ، پردے ٹھیک کرسکتا ہے اور پھر کوئی بات کیے بغیر واپس چلا جائے گا۔