چینی کمپنی نے ملازمین کو کروڑوں کے فلیٹ تحفے میں دیدئیے

چینی کمپنی نے ملازمین کو کروڑوں کے فلیٹ تحفے میں دیدئیے

بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)چین کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو پانچ سال تک کام برقرار رکھنے اور محنت کرنے پر مفت فلیٹس دینے کا منصوبہ پیش کیا ہے ۔۔

غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق کمپنی نے بتایا ہے کہ تین سال کے دوران کل 18 فلیٹس ملازمین کو دئیے جائیں گے ۔ساتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جنوبی چین کے جیانگ ژی صوبے کے شہر وینژو میں واقع ہے جو آٹوموٹیو فاسٹنر مصنوعات میں مہارت رکھتی ہے ۔ کمپنی کے پاس 450 سے زائد ملازمین ہیں اور اس نے 2024 میں 490 ملین یوآن (تقریبا 70 ملین امریکی ڈالر) کی پیداوار کا اعلان کیا۔کمپنی کے جنرل منیجر وانگ جیایوان نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وینژو میں بڑی تعداد میں مزدور موجود ہیں، اسلئے کمپنی کا مقصد ماہر تکنیکی اور انتظامی عملے کو انعام دینا اور انہیں برقرار رکھنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں