امرود کچا ہے یا پکا، پہچاننے کا صحیح طریقہ جانیں

امرود کچا ہے یا پکا، پہچاننے کا صحیح طریقہ جانیں

لاہور(نیٹ نیوز)ضروری ہے کہ خریدتے وقت میٹھے اور اچھے امرود کی صحیح پہچان کی جائے۔ میٹھے امرود کی پہچان اس کے رنگ سے کی جا سکتی ہے۔

 کچے امرود کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے جبکہ پکا اور میٹھا امرود ہلکے سبز یا ہلکے پیلے رنگ کا ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ اچھے امرود کا چھلکا ہموار اور صاف ہوتا ہے، اگر چھلکے پر بہت زیادہ دھبے ، جھریاں یا کالے نشان ہوں تو ایسے امرود سے پرہیز کرنا چاہیے ۔بہت زیادہ پیلا امرود زیادہ پکا ہوا ہو سکتا ہے جس کا ذائقہ خراب بھی ہو سکتا ہے، اس لیے ہلکا پیلا سبز رنگ سب سے بہتر سمجھا جاتا ہے، میٹھا امرود زیادہ سخت نہیں ہوتا اور ہلکا سا دبانے پر وہ کچھ نرم محسوس ہونا چاہیے۔ اگر امرود بالکل سخت ہو تو وہ کچا ہو سکتا ہے ۔اچھا اور رسیلا امرود عموماً اپنے سائز کے حساب سے وزنی محسوس ہوتا ہے ، ہلکا امرود اندر سے خشک یا کچا ہو سکتا ہے تو ایسے میں درمیانے سائز اور وزن میں بھاری امرود ذائقے میں بہتر سمجھا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں