محبت کی خاطر بسنتی ہائی وولٹیج ٹاور پر چڑھ گئی
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی فلم شعلے کا ایک یادگار منظر نصف صدی بعد حقیقی زندگی میں اس وقت تازہ ہوگیا، جب میرٹھ میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب سے شادی کے مطالبے پر ہائی وولٹیج بجلی کے ٹاور پر چڑھ کر سب کو حیران کر دیا۔۔
پولیس نے لڑکی کو نیچے اتارنے کی کوشش کی، مگر اس نے صاف الفاظ میں شرط رکھ دی کہ اگر اس کی شادی ویرو سے نہ کرائی گئی تو وہ اپنی جان دے دے گی۔کئی گھنٹوں تک پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بسنتی کو قائل کرنے میں ناکام رہیں۔ بالآخر حکمتِ عملی بدلتے ہوئے اس کے محبوب ویرو کو بھی موقع پر بلایا گیا، جس کے بعد حالات قابو میں آئے اور پولیس لڑکی کو بحفاظت ٹاور سے نیچے اتارنے میں کامیاب ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال شادی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ دونوں خاندانوں کو دورالہ تھانے طلب کر کے بات چیت کی جا رہی ہے ، جبکہ لڑکی کی کونسلنگ بھی جاری ہے ۔