یوکرین میں موجود دنیا کی سب سے بڑی رہائشی عمارت

یوکرین میں موجود دنیا کی سب سے بڑی رہائشی عمارت

لٹسک (نیٹ نیوز)عام طور پر دیوارِ چین کو بطور عجوبہ دنیا میں جانا جاتا ہے لیکن یوکرین میں موجود دنیا کی سب سے طویل رہائشی عمارت بھی اپنے آپ میں ایک عجوبہ ہے۔۔۔۔

یوکرین کے شہر لٹسک میں سوبورموسٹی ایوینیو اور مولوڈیزی سٹریٹ کے چوراہے پر واقع اس عمارت کی تعمیر 1969 (جب سویت یونین کا دور تھا) شروع ہوئی جس کی تکمیل 11 برس بعد ہوئی۔اگرچہ عمارت کی تعمیر کیلئے یہ دورانیہ کافی طویل ہے لیکن یہ ایک غیر معمولی پروجیکٹ تھا۔دو آرکیٹیک آر جی میٹیلنِٹسکی اور وی کے میلووٹسا کا یہ خیال حقیقت کا روپ دھارنے کے بعد دنیا کی سب سے طویل رہائشی عمارت بن گئی تھی ۔شہد کے چھتے جیسا ڈیزائن رکھنے والی اس بلڈنگ مرکزی ایکسز 1.75 کلومیٹر طویل ہے اور اگر دیگر ایکسٹینشنز کو شامل کر لیا جائے تو مجموعی طوالت میں ایک کلومیٹر کا اور اضافہ ہو جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں