پاکستان، امریکا جب بھی کسی مہم پر اکٹھے چلے مقصد نتیجہ خیز نکلا: رضوان سعید شیخ
نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں تعینات پاکستان سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا جب بھی کسی مہم پر اکٹھے چلے تو اس کا مقصد نتیجہ خیز نکلا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بین الاقوامی سلامتی کیلئے پاکستان نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا، پاک امریکا شراکت داری عالمی امن و استحکام کیلئے ہے، پاکستان دنیا کے حساس خطے میں ہے، پاکستان کی امریکا کے ساتھ طویل شراکت داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی جس کا کریڈٹ موجودہ قیادت کو جاتا ہے، پاکستان اور امریکا دنیا میں آبادی کے لحاظ سے 5 بڑے ملکوں میں شامل ہیں، دنیا کی دو بڑی آبادیوں میں قریبی اور اچھے تعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔
رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو جو مقام ملا پہلے کبھی نہیں ملا، جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتکاری میں خود ایک مشیر کے طور پر کام کر رہا ہوں، آج کے دور میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے، امریکا میں پاکستان کی سفارتکاری کامیابی سے جاری ہے، سفارتکاری کے عمل میں آپ سب بھی شراکت دار ہیں۔