میئر نیویارک پاکستانی خاتون سے ملکر آبدیدہ، لاہور شہر کی خوبصورتی کی تعریف کی

نیویارک: (دنیا نیوز) میئر نیویارک ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے مل کر آبدیدہ ہوگئے، لاہور شہر کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

ظہران ممدانی نے میئر منتخب ہونے کے بعد نیویارک کے 142 شہریوں سے ملاقات کی، تجاویز سنیں، پاکستانی خاتون نے ظہران ممدانی کو مبارکباد دی، ظہران ممدانی نے خاتون سے پوچھا پاکستان میں ان کا تعلق کہاں سے ہے؟ خاتون نے بتایا ان کا نام ثمینہ اور تعلق لاہور سے ہے۔

ظہران ممدانی نے کہا لاہور بہت خوبصورت شہر ہے، ایک مرتبہ لاہور جاچکا ہوں، خاتون نے ظہران ممدانی سے کہا آپ کی آنکھوں میں جو سچائی ہے وہ کسی سے چھپ نہیں سکتی، ظہران ممدانی نے کہا بلاتفریق شہریوں کے تحفظ کیلئے کھڑا رہوں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں