بھارتی پائلٹ کا 36ہزار فٹ بلندی سے بیٹی کو سرپرائز

بھارتی پائلٹ کا 36ہزار فٹ بلندی سے بیٹی کو سرپرائز

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی پائلٹ نے 36 ہزار فٹ بلندی سے دوران پرواز اپنی بیٹی کو سرپرائز دے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ممبئی سے ناگپور جانے والی بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں پائلٹ گردیش سنگھ نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں موجود ان کی کلاس ششم میں پڑھنے والی بیٹی بھی سفر کر رہی ہے اور اسے پہلے سے اس بات کا علم نہیں تھا۔روایتی تعارف کے بعد پائلٹ نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 36 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز اڑ رہا ہے ، اور کرم! اچھا برتاؤ کرنا، آج تمہارا ابو جہاز اُڑا رہا ہے ۔پائلٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج میری چھوٹی شہزادی اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ سکول ٹرپ پر جا رہی ہے اور اسے معلوم بھی نہیں کہ اس کا والد یہ جہاز اُڑا رہا ہے ۔اس اعلان نے طیارے میں موجود بچوں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا جبکہ مسافروں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں