کینسر کے خطرے کو کم کرنیوالی سبزیاں

کینسر کے خطرے کو کم کرنیوالی سبزیاں

لاہور(نیٹ نیوز) آج ان سبزیوں کے بارے میں جان لیتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مددگار سمجھی جاتی ہیں،گوبھی میں سلفورافین ہوتا ہے جو کینسر کے خلیوں کی نشوونما کی رفتار کو کم کر سکتا ہے ۔

اس لیے یہ سبزی چھاتی، بڑی آنت اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف فائدہ مند سمجھی جاتی ہے ۔ہری سبزیاں فولک ایسڈ، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں، اس لیے یہ پیٹ اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ٹماٹر میں لائکوپین ہوتا ہے جو خاص طور پر پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے ۔لہسن اور پیازمیں گندھک کے مرکبات ہوتے ہیں اور یہ معدے اور آنتوں کے کینسر سے بچانے میں مدد کر سکتے ہیں،گاجر،شملہ مرچ اورچقندربھی کینسرسے بچاؤ میں اہم کرداراداکرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں