چاند پر پہلا ہوٹل کب بنے گا؟ منصوبہ تیار کر لیا گیا

چاند پر پہلا ہوٹل کب بنے گا؟ منصوبہ تیار کر لیا گیا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے چاند پر پہلا ہوٹل بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا جو چاند کی سیاحت کو حقیقت بنانے کی جانب اہم قدم ہے ۔

امریکا کی گیلیکٹک ریسورسز یوٹیلائزیشن (جی آر یو) اسپیس نامی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2032ء تک چاند پر دنیا کا پہلا ہوٹل قائم کیا جائے گا جہاں قیام کے لیے سیاحوں کو تقریباً 75 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے ۔کمپنی ترجمان کے مطابق خلائی سیاحوں سے ابتدائی بکنگ کے لیے ساڑھے 7 لاکھ پاؤنڈ بطور ایڈوانس وصول کیے جا رہے ہیں تاہم پہلے مرحلے میں ہوٹل میں صرف 4 مہمانوں کو ٹھہرایا جائے گا جو چاند پر 5 راتیں گزار سکیں گے ۔اس ہوٹل میں آکسیجن پیدا کرنے کا نظام، ہوا اور پانی کی ری سائیکلنگ، درجۂ حرارت پر کنٹرول، ہنگامی انخلاء کا سسٹم اور سورج کی شعاعوں سے بچاؤ کے لیے ریڈی ایشن شیلٹر بھی موجود ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں