این ایچ ایس نے پروسٹیٹ کینسر کی نئی دوا کی منظوری دیدی

این ایچ ایس نے پروسٹیٹ کینسر کی نئی دوا کی منظوری دیدی

لندن(نیٹ نیوز)نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) برطانیہ نے پروسٹیٹ کینسر کی نئی دوا کی منظوری دے دی ہے ، یہ دوا ہزاروں مردوں کو دی جائے گی، یہ علاج موت کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کرسکتا ہے ۔

ہر سال مزید 7 ہزار سے زائد مردوں کو دستیاب ہوگی، مہم چلانے والے اس فیصلے کو ایک ‘تاریخی فتح’ قرار دے رہے ہیں کیونکہ این ایچ ایس نے پروسٹیٹ کینسر کی ایک ایسی دوا کے لیے فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے ، جو 3 ہزار جانیں بچائے گی۔اس علاج کے ذریعے مریضوں میں بیماری کے باعث موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے ، این ایچ ایس کے اس اقدام کے تحت ہر سال ہزاروں مزید مرد اس جدید علاج سے فائدہ اٹھا سکیں گے ، جو پروسٹیٹ کینسر کے خلاف ایک اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں