چوری کا ملزم امریکی قانون میں خلل کیوجہ سے فرار
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی وفاقی امیگریشن حکام نے ایک ایسے مشتبہ شخص کو امریکا سے ڈی پورٹ کر دیا جو 2022 میں انتہائی قیمتی زیورات کی چوری کے الزام میں ملوث تھا، جس کی مالیت اربوں روپے (تقریباً 100 ملین امریکی ڈالر) بتائی جاتی ہے ۔
جیسن نیلون پر الزام تھا کہ وہ 2022 میں برِنکس سکیورٹی ٹرک سے قیمتی ہیرے ، زمرد، سونے ، لال موتی اور مہنگے ڈیزائنر کی گھڑیاں چرا کر لے گیا تھا۔ جیسن نیلون سمیت سات افراد پر مقدمات درج تھے اور اگر ثابت ہوتا تو اسے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید ہو سکتی تھی۔تاہم امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے دسمبر 2025 میں جیسن کو رضاکارانہ طور پر امریکا چھوڑنے کی اجازت دی ،قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے اہم مقدمے میں مرکزی ملزم کو ڈی پورٹ کرنا غیر معمولی اور غیر متوقع فیصلہ ہے ۔