دل کے دورے سے قبل خبردار کرنیوالی ڈیوائس تیار

 دل کے دورے سے قبل خبردار کرنیوالی ڈیوائس تیار

کراچی(نیٹ نیوز)جامعہ کراچی کے طلبا نے اپنی تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرکے کم لاگت میں دل کے دورے سے پہلے خبردار کرنے والی جدید سمارٹ ڈیوائس تیار کرلی۔

کارڈیو وِٹ نام پانے والی یہ ڈیوائس صرف اس وقت خبردار کرتی ہے جب دل کی دھڑکن غیر معمولی ہو، آکسیجن لیول خطرناک حد تک کم ہو، دل کی رفتار بہت تیز یا بہت کم ہو، جسمانی درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی آئے اور ٹھنڈے پسینے جیسی علامات بیک وقت ظاہر ہوں۔جب یہ تمام علامات ایک ہی وقت میں خطرناک حد تک پہنچ جائیں تو ڈیوائس فوراً بزر اور الارم کے ذریعے مریض کو خبردار کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر ہسپتال جا کر اپنا مکمل طبی معائنہ کروائے ۔جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کے طالب علم عبدالحنان نے بتایا کہ ڈیوائس صرف علامت پر نہیں بلکہ جب سب علامات ایک ساتھ ہوں تب ہی خبردار کرتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں