مسافر غلط پرواز پر سوار ہوکر بالکل مختلف ملک پہنچ گیا

مسافر غلط پرواز پر سوار ہوکر بالکل مختلف ملک پہنچ گیا

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو لاس اینجلس سے Nicaragua کے شہر Managua جانا تھا مگر وہ پہنچ جاپان گیا۔یونائیٹڈ ائیرلائنز کے ایک ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں

 کہ ایسا کیسے ہوا۔ترجمان کے مطابق ہم نے مسافر سے براہ راست رابطہ کرکے اس واقعے پر معذرت کی اور ٹریول کریڈٹ سمیت ٹکٹ کی رقم بھی واپس کی۔اس مسافر کو پرواز کے دوران احساس ہوگیا تھا کہ وہ غلط پرواز میں سوار ہوگیا ہے اور اس نے فضائی عملے سے یہ پوچھا کہ آخر اسے لاس اینجلس سے ہیوسٹن پہنچنے میں 6 گھنٹے کیوں لگے ،مسافر کی پرواز ٹوکیو کے ائیرپورٹ پر اتری اور وہاں اس نے ہوٹل میں 2 راتوں تک قیام کیا جس دوران کمپنی کی جانب سے اس کی مطلوبہ منزل کی پرواز کا انتظام کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں