برطانیہ:دنیا کا سب سے بڑا سوکس منکی کھلونا بنادیا
لندن (نیٹ نیوز)سکاٹ لینڈ کے گلاسگو اسکول آف آرٹ کی طالبہ ایملیا ایوانز-منٹن نے تقریباً 200 فٹ کورڈرائے کپڑے استعمال کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا کھلونا سوکس منکی (موزے والا بندر) تیار کیا ہے ۔22 سالہ ایملیا کا کہنا تھا کہ والد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس کارنامے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رجسٹر کروائیں۔
یہ دیوہیکل کھلونا 40بھوسے کے گٹھوں سے بھرا گیا اور اس کی لمبائی 49 فٹ 6 انچ ہے ۔ ایملیا کے مطابق ان کی فنکارانہ سوچ کا بڑا حصہ "پیمانے " پر مرکوز ہے تاکہ بالغ افراد بھی اس بڑے مجسمے کے سامنے خود کو چھوٹا محسوس کریں اور اپنے اندر چھپی ہوئی بچپن کی حیرت کو دوبارہ دریافت کریں۔اس بندر کی آنکھوں کے لیے ایملیا نے ری سائیکل شدہ لکڑی سے بنے بڑے بٹن استعمال کیے ، جن کا قطر 1.5 میٹر (5 فٹ) تھا۔