رقص ڈپریشن کے علاج کیلئے بہترین ورزش :تحقیق
لندن (نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ رقص ڈپریشن کے علاج میں اینٹی ڈپریسنٹ ادویات جتنا مؤثر ثابت ہو سکتا ہے ۔آسٹریلوی محققین کے مطابق جاگنگ، تیراکی اور رقص جیسی ایروبک ورزشیں ڈپریشن اور بے چینی کی علامات کم کرنے میں سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔
برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ورزش کو ڈپریشن کے روایتی علاج کے برابر اعتماد کے ساتھ تجویز کیا جانا چاہیے ۔ کوئنز لینڈ کی جامعہ کے سائنس دانوں نے زور دیا کہ جسمانی سرگرمی کو عوامی صحت کی پالیسیوں میں بطور ایک قابلِ رسائی، مؤثر اور سائنسی طور پر ثابت شدہ ابتدائی علاج شامل کیا جانا چاہیے ۔برطانیہ میں تقریباً ہر 6 میں سے 1 فرد ڈپریشن کا شکار ہے ، جبکہ خواتین میں اس مرض کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں دوگنا ہے ۔