سائنس دانوں نے نئی قسم کی سٹوریج ایجاد کرلی

سائنس دانوں نے نئی قسم کی سٹوریج ایجاد کرلی

لاہور(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کی سٹوریج ایجاد کی ہے جس کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ انسانی تاریخ کو بدل کر رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔سائنس دانوں کے مطابق یہ سٹوریج معلومات کو انکوڈ کرنے کے لیے لیزر موڈیفائیڈ گلاس استعمال کرتا ہے جس کے بعد یہ معلومات 10 ہزار برس سے زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکے گی۔دنیا اس وقت ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ معلومات پیدا کر رہی ہے لیکن ان معلومات کو ذخیرہ کرنا کافی مشکل ثابت ہوا ہے ۔

 کمپیوٹر میں موجود ہارڈ ڈسک نسبتاً جلدی خراب ہوتی ہیں ۔ اب مائیکرو سافٹ کے سائنس دان ‘پروجیکٹ سِلیکا’ نامی ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس میں ایک خاص لیزر استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا محفوظ کرنے کا ایک طریقہ ڈھونڈ لیا گیا ہے ۔یہ لیزر شیشے پر تھری ڈائمنشنل پکسلز انکوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں