اکثر نیند سے قبل اچانک جھٹکا بیدار کیوں کردیتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)زندگی میں سب کو ہی کسی وقت ایک عجیب تجربہ اس وقت ہوتا ہے جب نیند کے دوران اچانک جھرجھری یا ایک جھٹکے کے ساتھ آنکھ کھل جاتی ہے ۔ ایک سسٹم بنیادی جسمانی عمل جیسے سانس لینے پر مشتمل ہوتا ہے ، جب وہ مکمل طور پر متحرک ہوتا ہے تو ہم خود کو مستعد اور بیدار محسوس کرتے ہیں۔
دوسرا سسٹم غنودگی کو طاری کرتا ہے اور اس کے تحت دماغ ایسے کیمیکلز خارج کرتا ہے جو ہمارے مسلز کے متحرک ہونے کی صلاحیت کو روک دیتا ہے ۔ بیداری سے غنودگی میں منتقلی کا عمل ہمیشہ ہموار نہیں ہوتا اور جب کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو دماغ کو حقیقی دنیا اور خواب کی دنیا کے درمیان کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے ۔ ہائیپینک جرک بالکل عام چیز ہے اور اس پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی مگر کچھ افراد کو اس کے باعث انزائٹی کا سامنا ہوسکتا ہے ۔