ردی سمجھ کر بیچا گیا سونا کباڑیے نے شہری کو لوٹا دیا

ردی سمجھ کر بیچا گیا سونا کباڑیے نے شہری کو لوٹا دیا

فریدآباد (نیٹ نیوز)بھارت کے شہر فریدآباد میں ایک پرانا سامان خریدنے والے کو سامان کے ڈھیر میں چھپے لاکھوں کے سونے کے زیورات ملے ، لیکن اس نے اپنی قسمت سمجھنے کی بجائے اصل مالک کو واپس کر دئیے ۔

پولیس نے بتایا کہ اشوک شرما نامی شخص کے خاندان نے اپنے سونے کے زیورات ایک ڈبے میں رکھ کر اسے ایک بوری میں محفوظ کیا تھا بعد میں دیوالی کی صفائی کے دوران وہی بوری غلطی سے غیر ضروری سامان سمجھ کر کباڑیے کو فروخت کر دی گئی۔ انہوں نے کباڑیے سے رابطہ کیا لیکن اس وقت تک زیورات نہیں مل سکے ،تقریباً چار ماہ بعد کباڑیا حاجی اختر خان سامان کو الگ الگ کر رہا تھا تو اسے ایک پیکٹ ملا۔ جب اس نے اسے کھولا تو اس میں تقریباً 100 گرام سونے کے زیورات موجود تھے ،پولیس کی موجودگی میں زیورات باقاعدہ طور پر اشوک شرما کے حوالے کر دئیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں