7 سال میں غربت کی شرح میں 7.6 فیصد اضافہ، پونے 2 کروڑ لوگ غریب ہوگئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گزشتہ 7 سال میں مزید پونے 2 کروڑ لوگ غریب ہو گئے۔

حکومت نے 7 سال بعد ملک میں غربت کے اعداد وشمار جاری کر دیئے، اعداد شمار کے مطابق 25 کروڑ کی آبادی میں سے 7 کروڑ غربت کا شکار ہوگئے، 7 سال میں غربت کی شرح میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 36.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہری علاقوں میں شرح 17.4 فیصد رہی، بلوچستان میں غربت کی شرح 47 فیصد تک جا پہنچی، خیبر پختونخوا میں شرح 35.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں غربت کی شرح 32.6 اور پنجاب میں 23.3 فیصد ہو گئی، پاکستان میں معاشی عدم مساوات بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، عدم مساوات کی شرح بھی بڑھ کر 32 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہتے ہیں پالیسی کے عدم تسلسل، کرونا وبا اور آئی ایم ایف پروگراموں سے غربت میں اضافہ ہوا، روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی نے لوگوں کو بری طرح کچل دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں