گورنر ہاؤس میں تقریب کے دوران نفرت انگیز باتیں ہوئیں، شدید مذمت کرتے ہیں: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں تقریب میں نفرت انگیز باتیں ہوئیں، نفرت انگیز گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعصب کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، شرجیل میمن کے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران ایم کیو ایم ارکان اسمبلی نے احتجاج کیا۔

شرجیل میمن نے کہا میں نے ابھی تک گورنر کا نام نہیں لیا، میں نے کہا گورنر ہاؤس میں جو تقریب ہوئی، ایم کیو ایم نے شور شرابا کیا اور نعرے بازی کی، سپیکر نے اجلاس آج تک ملتوی کردیا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں