کراچی: گیس لیکیج دھماکے سے عمارت گرنے کا مقدمہ درج، مالک گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی گیس لیکیج دھماکے سے رہائشی عمارت کے گرنے کا مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں درج کر لیا گیا۔

40 گز پر گراؤنڈ پلس تھری عمارت قائم کرنے پر پلاٹ کا مالک ارشاد گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق پوری عمارت میں ٹی آر گارڈر کا استعمال کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پہلی منزل پر رہائشی زیب النسا نے سحری کے وقت چولہا جلایا، ناقص گیس لائن سے لیکیج کے باعث کمرہ میں گیس بھری ہوئی تھی، ماچس جلتے ہی آگ لگی اور دھماکا ہوا،دھماکے کے باعث تین منزلہ عمارت کے کمرے زمین بوس ہوگئے۔

حادثے میں 16 افراد جاں بحق 14 زخمی ہوئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، عمارت کے مالک نے دعویٰ کیا ہے لوہے کے پائپوں کی گیس فٹنگ کرائی تھی، پلاسٹک کے پائپوں کی فٹنگ کرایہ داروں نے کرائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں