نائب صدر برازیل کا امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

براسیلیا: (دنیا نیوز) برازیل کے نائب صدر اور وزیر برائے ترقی، صنعت اور تجارت جیرالدو الکمن نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں نائب صدر برازیل نے کہا کہ جیرالدو الکمن نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہونے والی پیشرفت کا انتظار کرنا ہوگا، امریکی سپریم کورٹ کا ٹیرف سے متعلق فیصلہ برازیل کیلئے واقعی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے خاص طور پر برازیل کو نشانہ بنانے والے محصولات ختم ہوئے اور امریکی منڈی میں ملک کی مسابقت بحال ہو گئی، اس فیصلے کے بعد ممکنہ آئندہ پیشرفت کے پیشِ نظر احتیاط برتنا ضروری ہے۔

نائب صدر جیرالدو الکمن نے مزید کہا کہ برازیل واشنگٹن کے ساتھ تجارتی اور غیر تجارتی امور پر مذاکرات جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں