زیادہ نمک کے استعمال سے نیند بھی متاثر ہو سکتی ہے

 زیادہ نمک کے استعمال سے نیند بھی متاثر ہو سکتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)روزانہ کچھ مقدار میں نمک کا استعمال جسم کے لیے اہم ہوتا ہے ۔اس سے مسلز کو سکون ملتا ہے ، اعصاب مضبوط ہوتے ہیں جبکہ جسم کے اندر پانی اور منرلز کا توازن برقرار رہتا ہے ۔

مگر ہمارے جسم کو روزانہ بہت کم مقدار میں نمک کی ضرورت ہوتی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے دن بھر میں 5 گرام (ایک چائے کے چمچ) نمک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے ۔اگر آپ زیادہ نمک کا استعمال کرتے ہیں تو جسم پر درج ذیل مختصر المدت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔پیٹ پھولنے کا مسئلہ بہت زیادہ عام ہوتا ہے ۔بلڈ پریشر بڑھتا ہے ۔ بہت زیادہ نمک کے استعمال سے ہاتھ، پیر اور چہرہ سوج سکتے ہیں۔اگر آپ کو بہت زیادہ پیاس لگتی ہے تو یہ بھی غذا میں زیادہ نمک کے استعمال کی ایک علامت ہوسکتی ہے ۔ زیادہ نمک کے استعمال سے نیند بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔زیادہ نمک کے استعمال سے متلی کی شکایت ہو سکتی ہے یا ہیضے کا سامنا بھی ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں