سونے سے پہلے بچوں کے دانتوں کیلئے نقصان دہ اشیا

سونے سے پہلے بچوں کے دانتوں کیلئے نقصان دہ اشیا

نیو یارک(نیٹ نیوز)سان فرانسسکو کے دانتوں کے ڈاکٹر مارک برہن جو 40 سالہ تجربے کے حامل ہیں، نے انسٹاگرام پر بچوں کے لیے اپنی ‘نو گو لسٹ شیئر کی۔ بچوں کو سونے سے پہلے دودھ دینا ایک عام روایت ہے ، لیکن ڈاکٹر مارک برہن نے خبردار کیا کہ یہ عادت دانتوں کے لیے نقصان دہ ہے ۔

بچوں کیلئے سپی کپ کو والدین ممکنہ طور پر دودھ کو گرنے سے بچانے کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن ڈاکٹر کے مطابق یہ عادت دانتوں کی نشوونما اور صفائی کے لیے مفید نہیں ہے ۔ فلیورڈ پانی اور جوس میں تیزاب اور شکر دونوں شامل ہیں جو کیویٹیز پیدا کرتا ہے ۔ خشک میوہ دانتوں میں چپک جاتا ہے اور بیکٹیریا کئی گھنٹوں تک وہاں رہتے ہیں۔اس لئے سونے سے پہلے اس کا ستعمال نہ کریں۔ پروسسڈ کریکرز جیسے مشہور سنیکس بچوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں