شدید گرم ملک کے جزیرہ میں ائیر کنڈیشنر جنگل کی تعمیر
دوحہ(نیٹ نیوز)قطر میں دوحہ کے ساحلی علاقے میں تعمیر کیے گئے گیون آئی لینڈ نامی جزیرے میں لوگ موسم گرما کے دنوں میں بھی باہر گھوم سکیں گے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مقامی حکومت نے ایک حیرت انگیز منصوبے پر عمل کیا ہے اور ایک ائیر کنڈیشنڈ 'جنگل' کو تعمیر کر دیا ہے ۔
انسانی ساختہ جزیرے میں ایک اے سی جنگل موجود ہے جس کا مطلب ہے کہ وہاں جانے والے افراد 40 ڈگری درجہ حرارت میں بھی باہر گھوم سکیں گے ۔اس جزیرے کا یہ حصہ 450 میٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اسے کرسٹل واک کا نام دیا گیا ہے ۔یہاں 10 ٹن کرسٹلز کو استعمال کرکے مصنوعی درختوں کی شاخیں تیار کی گئی ہیں،درختوں جیسے سٹرکچر کے اوپر موجود کرسٹلز سورج کی روشنی سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ ان کے نیچے سرد ہوا کو ٹریپ کر لیتے ہیں۔اس سٹرکچر سے سال بھر اس جگہ کا درجہ حرارت 20 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے ۔