ذیابیطس کے مریض روزہ کیسے رکھیں،طبی مشورے

ذیابیطس کے مریض روزہ کیسے رکھیں،طبی مشورے

لاہور(نیٹ نیوز)ذیابیطس ایک طویل المدتی بیماری ہے جس کے باعث بہت سے افراد روزہ رکھنے سے ہچکچاتے ہیں،تاہم ماہرینِ صحت کے مطابق اگر مریض اپنی ٹائپ ٹو شوگر کو مناسب حد تک کنٹرول میں رکھیں تو احتیاط اور منصوبہ بندی کے ساتھ روزہ رکھنا ممکن ہے۔

ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کو چاہیے کہ گندم اور جو کے آٹے کو ملا کر روٹی تیار کریں اور اسے پروٹین سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ استعمال کریں، جیسے انڈا، چکن یا دہی۔ اس طرح کی غذا دیر تک توانائی فراہم کرتی ہے اور خون میں شوگر کے اچانک اتار چڑھاؤ کو روکنے میں مدد دیتی ہے ۔ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا کہ روزے کے دوران زیادہ پیاس سے بچنے کے لیے تلی ہوئی اشیا سے مکمل پرہیز کیا جائے ۔ اگر میٹھی چیز کھانے کی خواہش ہو تو میٹھی میتھی کے پتے بہترین متبادل ثابت ہوسکتے ہیں۔ خون میں شوگر کی سطح کم از کم تین مرتبہ چیک کرنی چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں