کینسر خلیات سے لڑنے کیلئے نیا آئرن نینو مٹیریل تیار
اوریگون(نیٹ نیوز)اوریگون سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک نیا نینو مٹیریل تیار کیا ہے جو کینسر کے خلیات کو اندر سے تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ مادہ جب ٹیومر کے خلیے کے اندر داخل ہوتا ہے تو دو الگ الگ کیمیائی ردِعمل کو متحرک کرتا ہے ، جس کے نتیجے میں خلیہ شدید آکسیڈیٹو تناؤ کا شکار ہو جاتا ہے جبکہ اردگرد کا صحت مند ٹشو محفوظ رہتا ہے ۔یہ دریافت کیموڈائنامک تھراپی کے ابھرتے ہوئے شعبے کو مزید مضبوط بناتی ہے ۔ کینسر کے علاج کی یہ نئی حکمتِ عملی ٹیومرز کے اندر موجود منفرد کیمیائی ماحول سے فائدہ اٹھاتی ہے ۔ عام بافتوں کے مقابلے میں کینسر کے خلیات زیادہ تیزابی ہوتے ہیں اور ان میں ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی مقدار بھی زیادہ پائی جاتی ہے ۔روایتیCDTانہی حالات کو استعمال کرتے ہوئے ہائیڈروکسل ریڈیکلز پیدا کرتی ہے ۔ یہ نہایت سرگرم مالیکیول ہوتے ہیں جو آکسیجن اور ہائیڈروجن پر مشتمل ہوتے ہیں۔