بابا وانگا کی وہ پیش گوئی جو سچ ثابت ہو رہی ہے

بابا وانگا کی وہ پیش گوئی جو سچ ثابت ہو رہی ہے

بلفاسٹ(نیٹ نیوز)بلغاریہ کی مشہور پیش گو بابا وانگا نے مستقبل کے بارے میں کئی حیران کن پیش گوئیاں کی ہیں۔ ان کے مطابق، 2026 میں مشرق سے ایک بڑا تصادم شروع ہوگا۔۔۔

 جس میں چین، روس، ایران اور امریکا شامل ہوں گے ، کہا جاتا ہے کہ یہ تصادم بڑھتے بڑھتے تیسرے عالمی جنگ کی شکل اختیار کرے گا اور مغربی دنیا کو شدید نقصان پہنچے گا۔بابا وانگا کی پیش گوئیوں کے مطابق، یہ جنگ انسانیت کے مکمل خاتمے کا سبب نہیں بنے گی۔انہوں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ انسانی زوال کی شروعات 2025 میں ہوئی اور دنیا 5079 میں ختم ہوگی۔پچھلے سال کی پیش گوئیوں میں انہوں نے شدید زلزلے ، یورپ میں جنگ، اور عالمی اقتصادی بحران کی بھی نشاندہی کی تھی۔بابا وانگا 1996 میں 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، لیکن ان کی پیش گوئیاں آج بھی دلچسپی کا باعث ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں