انوکھے کھلونے جو بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہونگے

 انوکھے کھلونے جو بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہونگے

بیجنگ(نیٹ نیوز)اس تصویر کو دیکھیں یہ بڑی آنکھوں والے پیارے کھلونے درحقیقت آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

آئی موچی نامی یہ ننھے کھلونے درحقیقت اے آئی سمارٹ پیٹ یا پالتو جانور کی طرح ہیں جو اپنی حرکات، ساؤنڈ اور تاثرات سے لوگوں کے سامنے ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ایک چینی کمپنی نے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر آئی موچی کو پیش کیا۔کمپنی کے مطابق یہ ہر عمر کے افراد کے لیے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے ۔ان میں ہر طرح کے رویوں کو ظاہر کرنے کی صلاحیت ہے اور صارف سے تعلق کے حوالے سے اپنے انداز میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس ڈیوائس کا بنیادی مقصد لوگوں میں تناؤ کو کم کرنا ہے خاص طور پر جوان ملازمت پیشہ افراد کو اس سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ان کو فی الحال جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور قیمت 350 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں