وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ کو معلوم ہے کہ زیادہ تر ذہین افراد عجیب عادات کے مالک ہوتے ہیں؟جی ہاں واقعی دنیا تو ان عادات کو عجیب قرار دیتی ہے مگر متعدد تحقیقی رپورٹس میں انہیں زیادہ ذہانت سے منسلک کیا گیا ہے۔
ویسے اس بات سے اختلاف نہیں کہ ذہین افراد اپنے دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں کافی مختلف ہوتے ہیں مگر اتنا فرق بھی ہوتا ہے کیا؟ایسی ہی ایک عجیب عادت جسے سائنس نے ذہانت سے منسلک کیا ہے وہ خود سے باتیں کرنا ہے۔ اگر آپ خود کلامی کے عادی ہیں تو یہ پاگل پن نہیں بلکہ دیگر افراد سے زیادہ ذہین ہونے کی نشانی ہو سکتی ہے ۔ویسے تو اس رویے کو لوگ اچھا نہیں سمجھتے مگر ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اس عادت سے دماغ کو فائدہ ہوتا ہے جیسے یادداشت بہتر ہوتی ہے، اعتماد بڑھتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔