خوراک کو منجمد کرنے کا تصور کیسے شروع ہوا، جانئے

خوراک کو منجمد کرنے کا تصور کیسے شروع ہوا، جانئے

بیجنگ(نیٹ نیوز)فروزن کا تصور کیسے شروع ہوا۔ مورخین کے مطابق تقریباً 3000 قبل مسیح میں قدیم چینی سردیوں کے دوران برف خانوں میں خوراک محفوظ کرتے تھے۔

اسی طرح رومی تہہ خانوں میں برف اور برف کے ڈھیر جمع کر کے اشیا کو خراب ہونے سے بچاتے تھے۔ جدید فروزن فوڈز کی بنیاد امریکی موجد کلیرنس برڈز آئی نے رکھی۔ 1912 میں وہ کینیڈا کے علاقے لیبراڈور گئے، جہاں انہوں نے وہاں کے رہائشیوں کو شدید سردی میں تازہ مچھلی اور گوشت فوری طور پر جما کر محفوظ کرتے دیکھا۔ اس تیز رفتار منجمد کرنے کے عمل سے خوراک کا ذائقہ اور ساخت برقرار رہتی تھی۔یہ مشاہدہ ان کے لیے انقلابی ثابت ہوا۔ امریکہ واپس آ کر انہوں نے تجربات شروع کیے اور ایسا طریقہ ایجاد کیا جس میں خوراک کو انتہائی کم درجہ حرارت پر دھاتی پلیٹوں کے درمیان رکھ کر تیزی سے منجمد کیا جاتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں