حاملہ خواتین کی تھراپی بچوں میں پیدائشی نقص ختم کر سکتی
لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین کا کہنا ہے کہ ماں کے پیٹ میں بچوں کی اسٹیم سیل تھراپی پیدائشی نقص سے تعلق رکھنے والے دماغی مسائل کو ختم کر سکتے ہیں۔
سپائنا بیفائڈا کا مسئلہ تب پیش آتا ہے جب رحمِ مادر میں بچے کی ریڑھ کی ہڈی مکمل طور پر نہیں بن پاتی۔ اس مسئلے کی تشخیص دورانِ حمل یا بچے کی پیدائش کے فوری بعد ہوتی ہے۔ تحقیق میں سرجنز نے فوٹل سرجری میں ریڑھ کی ہڈی پر سٹیم سیلز لگائے۔ محققین اب پُر امید ہیں کہ یہ عمل اس کیفیت میں مبتلا افراد کی صحت پر تاحیات اثرات مرتب کر سکے گا۔اس بیماری کی دو بنیادی اقسام ہوتی ہیں، اوپن سپائنا بِیفائڈا اور کلوزڈ اسپائنا بِیفائڈا۔ اوپن سپائنا بِیفائڈا، جسے مائیلو مینینگو سیل اور مینیگو سیل بھی کہا جاتا ہے ، نسبتاً کم پایا جاتا ہے مگر زیادہ سنگین نوعیت کا ہوتا ہے۔ اس میں ریڑھ کی ہڈی کے مہرے میں موجود خلا کے باعث سپائنل کارڈ باہر کی جانب اُبھر آتی ہے۔