امریکی سٹارٹ اپ کمپنی کا سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک سٹارٹ اپ کمپنی نے خلاء سے زمین پر سورج کی روشنی پہنچا کر اسے فروخت کرنے کا انوکھا اور متنازعہ منصوبہ پیش کر دیا۔
کیلیفورنیا میں قائم ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہزاروں آئینوں کو مدار میں بھیج کر سورج کی روشنی زمین کے مختلف حصوں تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔کمپنی اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں تقریباً 60 فٹ چوڑا تجرباتی آئینہ اس سال گرمیوں تک خلاء میں بھیجنے کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ آئنہ 3 میل (4.8 کلومیٹر) کے علاقے کو روشن کر سکے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں، جن میں شمسی توانائی کے پلانٹس کو 24 گھنٹے بجلی پیدا کرنے کے قابل بنانا، قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کے دوران روشنی فراہم کرنا اور مستقبل میں سٹریٹ لائٹس کی جگہ لینا شامل ہیں۔