امریکا میں ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا متنازعہ مجسمہ نصب
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کا ٹائی ٹینک انداز میں ایک متنازعہ مجسمہ احتجاجاً نصب کر دیا گیا۔
مجسمہ امریکی کپیٹل کے قریب نیشنل مال پر نصب کیا گیا ہے، جس میں دونوں شخصیات کو مشہور فلم ٹائی ٹینک کے پوز میں دکھایا گیا ہے۔ مجسمے میں ٹرمپ کو ایپسٹین کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو فلم کے مرکزی کردار جیک ڈاسن اور روز دی وٹ کے مشہور منظر کی نقل ہے، اس مجسمے کے قریب ایک پوسٹر بھی لگایا گیا جس پر Make America Safe Again لکھا ہوا ہے ۔یہ فن پارہ کنگ آف دی ورلڈ کے عنوان سے نصب کیا گیا اور اس کے پیچھے ٹرمپ اور ایپسٹین کی تصاویر والے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ۔رپورٹس کے مطابق اس احتجاجی فن پارے کے پیچھے ایک خفیہ گروپ ہے، جو ماضی میں بھی ٹرمپ پر تنقید کرنے والے مجسمے اور آرٹ نصب کر چکا ہے۔