اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
تائیوان(نیٹ نیوز)کیا آپ تصویر دیکھ کر اس خاتون کی اصل عمر بتا سکتے ہیں؟ پہلے یہ جان لیں سو میں سے بمشکل ایک یا دو افراد ہی درست جواب دے پاتے ہیں۔
یہ ہیں تائیوان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ و اداکارہ اینی یی، جن کی اصل عمر لوگوں کو دنگ کر دیتی ہے۔ ویسے تو یہ کافی کم عمر نظر آتی ہیں مگر ان کی اصل عمر بیشتر افراد کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے ۔آپ نے جو بھی اندازہ لگایا ہو ان کی اصل عمر 58 سال ہے، مگر دیکھنے سے ایسا بالکل محسوس نہیں ہوتاانہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ خواتین موازنہ کرنا چھوڑیں اور 58 سال کا ہونا شرمندگی کا باعث نہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف تقریبات میں شرکت کے دوران وہ اکثر دیکھتی ہیں کہ خواتین آپس میں موازنہ کر رہی ہوتی ہیں جیسے عمر اور شخصیت کا انداز ہی اہمیت رکھتا ہے ، مگر مردوں میں ایسا نظر نہیں آتا۔ان کا کہنا تھا کہ موازنہ خواتین کی جیت کا باعث نہیں۔