ناسا نے آرٹیمس 2مشن کی لانچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنے آرٹیمس دوم مشن کے لانچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ یہ مشن 50 برس میں چاند تک انسانوں کی جانے کی پہلی کوشش ہوگی۔
فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں 19 مارچ کو 98 میٹر بلند راکٹ ہینگر سے نکال کر پیڈ پر واپس لے جایا جائے گا، جس کے بعد یکم اپریل یا اس کے بعد لانچ کر دیا جائے گا۔آرٹیمس دوم کے عملے کو چاند کے گرد چکر لگانے کے لیے رواں برس کے شروع میں خلا میں بھیجا جانا تھا لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے مشن تاخیر کی شکار ہوا۔اگرچہ فروری میں پیڈ پر ادارے نے ہائیڈروجن فیول لیک پر قابو پا لیا تھا لیکن ہیلیم کے بہاؤ کے مسئلے نے اسپیس ایجنسی کو راکٹ واپس اسمبلی بلڈنگ میں لے جانے پر مجبور کیا تاکہ اس کی مرمت کی جاسکے جس کی وجہ سے مشن 30 اپریل تک مؤخر ہو گیا۔