صبح آنکھ کھلتے ہی موبائل دیکھنے کی عادت صحت کیلئے نقصان دہ
لاہور(نیٹ نیوز) موبائل فون کے استعمال سے متعلق کیے گئے سروے نے اس عادت کے بارے میں تشویش ناک رجحان کی نشاندہی کی ہے ۔ سروے کے مطابق تقریباً 84 فیصد موبائل صارفین صبح جاگنے کے فوراً بعد یا پندرہ منٹ کے اندر موبائل فون استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ عادت انسانی دماغ پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے ۔ تحقیق کے مطابق جب انسان نیند سے بیدار ہوتا ہے تو اس کا دماغ ابتدائی طور پر ڈیلٹا اسٹیٹ یعنی گہرے سکون کی حالت میں ہوتا ہے ۔ اس کے بعد دماغ آہستہ آہستہ الفا اسٹیٹ میں داخل ہوتا ہے ، جس میں انسان بظاہر جاگ چکا ہوتا ہے مگر ذہن پوری طرح فعال نہیں ہوتا۔ بعد ازاں دماغ بیٹا اسٹیٹ میں پہنچتا ہے ، بہتر صحت کیلئے موبائل کے استعمال میں اعتدال اور مناسب وقت کا انتخاب ضروری ہے ۔