زیادہ چکنائی والی غذا دماغ پر غیر متوقع اثر ڈال سکتی ہے

زیادہ چکنائی والی غذا دماغ پر غیر متوقع اثر ڈال سکتی ہے

جورجیا (نیٹ نیوز)تازہ ترین تحقیق کے مطابق زیادہ چکنائی والی غذا دماغ پر ایک غیر متوقع اثر ڈال سکتی ہے ۔امریکی ریاست جورجیا میں موجود ایموری یونیورسٹی میں چوہوں پر کی گئی ایک نئی تحقیق میں دیکھا گیا کہ جب انہیں زیادہ چکنائی والی غذا دی گئی تو آنتوں میں موجود بیکٹیریا کا توازن بگڑ گیا۔

 اس صورتحال میں زندہ بیکٹیریا آنتوں سے نکل کر ویگس نرو کے ذریعے دماغ تک پہنچ سکتے ہیں۔ ویگس نرو اعصابی نظام کا وہ اہم حصہ ہے جو دماغ کے نچلے حصے کو دل، پھیپھڑوں اور معدے سے جوڑتا ہے ۔محققین کے مطابق یہ نتائج اعصابی بیماریوں کی سمجھ بوجھ کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ الزائمرز بیماری اور پارکنسنز بیماری میں مبتلا چوہوں کے دماغ میں بھی بیکٹیریا کی کم مقدار موجود تھی۔ ڈیوڈ ویز نے بتایا کہ اس تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ اعصابی بیماریوں کی ابتدا ممکنہ طور پر آنتوں سے ہو سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں