برف پانی پر کیوں تیرتی ہے ، دیرینہ معمہ حل ہوگیا

برف پانی پر کیوں تیرتی ہے ، دیرینہ معمہ حل ہوگیا

سٹاک ہوم (نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے ممکنہ طور پر برف کے پانی پر تیرنے اورپانی 39 ڈگری فارن ہائٹ (4 ڈگری سیلسیس) سے نیچے ٹھنڈا ہونے پر پھیلنے کے دیرینہ معمے کو حل کر لیا ہے ۔

یہ پیش رفت سپر کولڈ پانی میں ایک پوشیدہ ‘لیکویئڈ-لیکویئڈ کریٹیکل پوائنٹ’ کے شواہد دریافت ہونے کے بعد سامنے آئی ہے ۔سویڈن کی سٹاک ہوم یونیورسٹی کے محققین نے ایکس رے لیزرز کی مدد سے اس کریٹیکل پوائنٹ کی موجودگی کا تعین کیا ۔یہ دریافت پانی کے عجیب و غریب رویے کی خصوصیات کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے ، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ برف کے ٹکڑے کیوں تیرتے ہیں اور پانی کا درجہ حرارت 39 ڈگری فارن ہائٹ (4 ڈگری سیلسیس) سے نیچے آنے پر وہ کیوں پھیلنے لگتا ہے ۔ کیمیائی طبیعات کے پروفیسر ڈاکٹر اینڈرز نیلسن نے کہاکہ ہم نے دیکھا کہ لیکویڈ-لیکویڈ منتقلی کیسے ختم ہوتی ہے اور ایک نیا کریٹیکل سٹیٹ کیسے ابھرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں