کیلکولیٹر پر AC اور CE کے بٹن کس کام آتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)ہماری روزمرہ زندگی میں حساب کتاب کے لیے کیلکولیٹر اہم حصہ بن چکا ہے۔ کیلکولیٹر میں کچھ ایسے بٹن بھی ہوتے ہیں جن کے بارے میں زیادہ تر لوگ لاعلم ہوتے ہیں، خاص طور پر AC اور CE بٹن۔
عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ ‘AC’ کا مطلب صرف کیلکولیٹر کو آن کرنا ہے، لیکن تکنیکی طور پر یہ All Clear کا مخفف ہے۔ یہ بٹن اس وقت استعمال ہوتا ہے جب آپ کیلکولیٹر پر موجود تمام حساب کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اکثر لوگ ایک لمبا حساب کرتے ہوئے آخری نمبر غلط ٹائپ کر دیتے ہیں اور پھر پورا حساب مٹا کر شروع کرتے ہیں، یہیں ‘CE’ یعنی ‘Clear Entry’ کا جادو کام آتا ہے۔ یہ بٹن صرف آخری درج کیے گئے نمبر کو حذف کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ سے کوئی نمبر غلطی سے ٹائپ ہو جائے تو CE دبائیں اس سے صرف وہی نمبر ختم ہوگا، باقی حساب محفوظ رہے گا۔