بٹ کوائن کا خالق کون؟ ممکنہ شناخت سامنے آگئی

بٹ کوائن کا خالق کون؟ ممکنہ شناخت سامنے آگئی

نیویارک(نیٹ نیوز)بٹ کوائن بنانے والا آخر کون ہے ؟ یہ سوال سنہ 2009 سے ٹیکنالوجی کی دنیا کا معمہ رہا ہے جس نے ہر کسی کو الجھائے رکھا۔

اگرچہ اس کے تخلیق کار کا نام ساتوشی ناکاموٹو بتایا جاتا ہے، لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اس نام کے پیچھے چھپی اصل شخصیت کون ہے۔ اب ایک تازہ ترین رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بٹ کوائن کا اصل خالق کوئی اور نہیں بلکہ برطانیہ کے ایک ماہرِ ٹیکنالوجی ایڈم بیک ہیں۔نیویارک ٹائمز کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ تمام تر شواہد اسی برطانوی ماہر کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ یہ سارا سلسلہ سنہ 2008 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب ساتوشی ناکاموٹو کے نام سے تحقیقی مقالہ منظرِ عام پر آیا، جس میں ایسے مالیاتی نظام کا تصور پیش کیا گیا تھا جو کسی بینک یا حکومت کے کنٹرول میں نہ ہو۔ اس کے اگلے ہی سال دنیا کا پہلا بٹ کوائن تیار کیا گیا اور یہ ٹیکنالوجی پوری دنیا میں مقبول ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں