مشہور گیم سیریز ٹُومب ریڈر کی مداح کا انوکھا ریکارڈ

 مشہور گیم سیریز ٹُومب ریڈر کی مداح کا انوکھا ریکارڈ

لندن(نیٹ نیوز)ویڈیو گیم سیریز ٹُومب ریڈر کی ایک برطانوی مداح نے گیمز کا سب سے بڑا مجموعہ اکٹھا کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ایمی ڈائسن اس فرنچائز میں گیمز کی 291 منفرد کاپیاں رکھتی ہیں جن میں سپیشل ایڈیشنز، مختلف کونسولز کے لیے ایک ہی گیم اور دوسری زبانوں میں ریلیز ہونے والے ایڈیشن شامل ہیں۔ ایمی ڈائسن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے ٹُومب ریڈر چھ برس کی عمر میں کھیلنا شروع کیا اور یہ بات کافی دلچسپ تھی کہ ایسا کوئی گیم ہے جس میں مرکزی کردار کوئی خاتون ہے اور وہ ایک مضبوط کردار ہے ۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سپین کے الیجاندرو کیمبرونیرو البلادیجو کے پاس تھا۔ انہوں نے 2017 میں ریکارڈ 215 گیمز جمع کر کے بنایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں