نیند نہیں آتی؟ کیلا چائے پیجئے، فوائد بھی حیران کن
لاہور(نیٹ نیوز)رات کو پرسکون نیند نہ آنا اب ایک عام مسئلہ بن چکا ہے، ماہرین کے مطابق ایسی صورتحال میں ایک سادہ گھریلو مشروب، یعنی کیلا چائے، نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
کیلا چائے دراصل کیلے کو پانی میں اُبال کر تیار کی جانے والی ایک قدرتی ڈرنک ہے ، جس میں ہلکی سی مٹھاس بھی ہوتی ہے ۔ اس میں موجود غذائی اجزا جسم کو سکون پہنچانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے میں پائے جانے والے ٹرپٹوفین، میگنیشیم اور پوٹاشیم جیسے عناصر ممکنہ طور پر ذہنی سکون اور بہتر نیند میں مدد دیتے ہیں، اور یہی اجزاء چائے میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔اگرچہ اس مشروب پر براہِ راست سائنسی تحقیق محدود ہے ، تاہم ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ سونے سے پہلے کیفین سے پاک گرم مشروبات کا استعمال جسم کو آرام دینے اور نیند کی تیاری میں معاون ثابت ہوتا ہے۔