کمرہ لاک، 89 سالہ خاتون کی ریلنگ سے اتر نے کی ویڈیو

کمرہ لاک، 89 سالہ خاتون کی ریلنگ سے اتر نے کی ویڈیو

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی دارالحکومت بیجنگ کی 89 سالہ خاتون کو رہائشی عمارت کی 27 منزل سے نیچے اترتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ خاتون حادثاتی طور پر کمرے میں بند ہوگئی تھی۔

صفائی کرنے والے ایک شخص اور ایک سکیورٹی گارڈ نے کچھ آوازیں سنی تھیں اور جب اوپر دیکھا تو اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے 89 سالہ خاتون کو ائیر کنڈیشنر کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ریلنگ سے اترتے دیکھا۔انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور چیخ کر خاتون کو کہا کہ وہ امدادی ٹیم کے آنے تک ریلنگ کو پکڑ کر رکھیں۔ مگر خاتون مسلسل نیچے اترتی رہی اور جب تھکاوٹ کے باعث رکی تو 21 ویں منزل تک پہنچ گئی تھیں جو سطح زمین سے 50 میٹر بلند تھی۔فائر فائٹرز نے 20 منٹ بعد عارضی پلیٹ فارم اور 21 ویں منزل کے اپارٹمنٹ کے درمیان ایک سٹریچر سے ایک پل بنایا اور خاتون کو عمارت کے اندر کھینچ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں