امریکی سیاح جنازے کے کھانے کو ریسٹورنٹ سمجھ بیٹھے

امریکی سیاح جنازے کے کھانے کو ریسٹورنٹ سمجھ بیٹھے

بیجنگ(نیٹ نیوز)امریکی یوٹیوبر لڈوِگ اور ان کے ساتھی چین کی سیر کے دوران بھوک مٹانے کے چکر میں ایک ایسی دعوت میں جا بیٹھے جو دراصل ایک جنازے کی تقریب تھی۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق امریکی یوٹیوبر لڈوِگ اپنے دوست کے ساتھ راستہ بھٹکنے کے باعث صوبہ ہنان کے ایک گاؤں میں جا نکلے ،گاؤں میں اس وقت ایک روایتی تقریب جاری تھی جسے ہیپی فیونرل کہا جاتا ہے جس میں 90 سال یا اس سے زائد عمر پانے والے شخص کی وفات پر غم کے بجائے اس کی طویل اور کامیاب زندگی کو خوشی کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے ۔سیاحوں نے اسے ایک جدید ریستوران سمجھا اور کھانے کی تلاش میں وہاں جا کر ٹوٹی پھوٹی چینی زبان میں سوال کیا، کیا ہم یہاں کھانا کھا سکتے ہیں؟ایک لی نامی شہری نے وضاحت کی کہ وہاں 104 سالہ بزرگ کی آخری رسومات ہو رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں